• news

’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ لگانا حرام ہے، جماعت اسلامی ہند نے بھی دارالعلوم دیو بند کے فتوے کی تائید کردی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک+ سپیشل رپورٹ) ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ لگانے کیخلاف دارالعلوم دیو بند کے فتوے کی جماعت اسلامی ہند نے بھی مکمل تائید کر دی جماعت کے امیر مولانا سید جلاالدین عمری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کو یہ نعرہ نہیں لگانا چاہیے۔ ایسے نعروں کو حب الوطنی کے اظہار سے جوڑنا نامناسب اور محض نمود و نمائش ہے۔ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ بھارتی مسلمانوں کیلئے حرام اور شریعت کے منافی ہے۔ حب الوطنی کے معاملے پر فرقہ پرست قوتیں خوامخواہ کی بحث و کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن