• news

امیتابھ بچن کو بھارتی صدر نامزد کئے جانے کا امکان

مبئی (نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق سپر سٹارز کو آئندہ ملک کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اسی حوالے سے امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی سیاستدان امر سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی امیتابھ بچن کا نام بھارتی صدر کے طور پر نامزد کر سکتے ہیں۔ امیتابھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر پرناب مکرجی جو آئندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو صدر بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن