• news

شہر یار، نجم سیٹھی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے: جاوید یوسف

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سینئر صحافی تجزیہ کار جاوید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین استعفیٰ دیں یا نہ دیں لیکن اوپر کی سطح سے انہیں فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور سینئر عہدیدار نجم سیٹھی چار سے پانچ بار وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کی کوشش کی لیکن انہوں نے دونوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا شہر یار خان 24 گھنٹے استعفیٰ دینے کیلئے تیار بیٹھے رہتے ہیں ‘انہوں نے وزیراعظم کی توجہ موجودہ صورتحال کی طرف مبذول کرائی اور کہا خدارا پاکستان کرکٹ بورڈ کی تنظیم نو کی جائے تاکہ ملک کا وقار بلند ہو۔

ای پیپر-دی نیشن