حافظ آباد: داتا کلب نے شاہین کلب کو ہرا کر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹر کٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والا یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں داتا کلب نے شاہین کلب کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعمان حفیظ اور ڈی او سپورٹس ماجد حسین فائنل میچ کے مہمانان خصوصی تھے ،ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر وکلاء فائنل ٹیموں کے صدورملک نزاکت علی پھلروان ایڈووکیٹ،مہر آصف محمود ایڈووکیٹ سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔ نعمان حفیظ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں مقصد مقامی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور انکی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔