• news

عالمی برادری نے جوہری سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا: طارق فاطمی

واشنگٹن (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے ایٹمی سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر اوباما نے پاکستان سمیت مختلف ملکوں کی طرف سے ایٹمی مواد کے تحفظ کے بارے میں کنونشن میں ترمیم کی توثیق کئے جانے کوسراہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت عالمی برادری کو اس کی طرف سے ایٹمی مواد کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کئے گئے دور رس اقدامات سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوئی۔ کسی بھی مندوب کی طرف سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اس کے تحفظ کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی گئی۔ ذمہ ایٹمی طاقت کی حیثیت سے پاکستان کے کردار اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان ایٹمی تحفظ اور سلامتی سے متعلق مختلف عالمی اقدامات میں فریق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن