• news

چیئرمین اوگرا سعید احمد خان اگلے ہفتے ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین اوگرا سعید احمد خان اگلے ہفتے اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ حکومت نے چیئرمین اوگرا کے لئے درخواستیں تو طلب کر رکھی ہیں لیکن عہدہ کے لئے کسی کو فائنل نہیں کیا۔ چیئرمین سعید احمد خان پیپلزپارٹی دور حکومت میں اوگرا کے انچارج بنے تھے جب سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو 80 ارب کرپشن کرنے پر معطل کر دیا تھا۔ سعید احمد خان پر بھی اربوں کرپشن کے الزامات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن