• news

را ایجنٹ کی گرفتاری‘ چولستان میں پاکستان بھارت سرحد کی نگرانی سخت رحیم یار خان سے بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں کی نگرانی بڑھا دی گئی

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ہفتے کی صبح چولستان سے ’’را‘‘ کے ایک بڑے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد چولستان میں پاکستان بھارت سرحدکے نزدیک اورسرحدکوآنے اورجانے والے راستوںکی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق رینجرزکے سینکڑوں جوان اونٹوں اور گاڑیوں پر پاک بھارت سرحدکی نگرانی کررہے ہیں جبکہ رحیم یار خان اور صادق آباد سے بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ اور ٹرینوںکی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے ضلع رحیم یارخان میں واقع چولستان سے بھارت کی تقریباً 200 کلومیٹر لمبی سرحد واقع ہے جہاں سے اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونیوالا را کا بی ایل اے سے تعلق رکھنے والا ایجنٹ شیر زمان بھارتی دہشت گردوں کو بلوچستان آنے اورجانے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتا تھا جسے ہفتے کے روز صادق آباد کے نزدیک نواحی گائوں 154 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حساس ادارے اس گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں جس سے توقع ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں بھارت کے تعاون سے ہونیوالی تخریبی سرگرمیوںمیں بھی خاطرخواہ کمی واقع ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن