اسلام آباد: 22 تھانوں میں تعینات ہزاروں اہلکاروں کیلئے 1254 ہتھیار ناکافی جدید اسلحہ دینے کیلئے وزارت داخلہ کو تجاویز
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس کے 22 تھانوں میں تعینات ہزاروں اہلکاروں کیلئے 1254 ہتھیاروں کو اعلیٰ حکام نے ناکافی قرار دے دیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں جدید اسلحہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کو تجاویز پیش کر دی گئیں ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اسلام آباد کے 22 تھانوں میں 326 رائفل سیمی آٹومیٹک ، 616 ایس ایم جی 7.62 ایم ایم ، 134 ایس ایم جی ، 15 ایم جے ، 9 بارہ بور گن ، 106 ریوالر 38 بور ، 26 پستول نائن ایم ایم ، 7 رائفل جی تھری اور 30 بارہ بورگن مہیا کی گئی ہیں ۔اس حوالے سے ترنول تھانہ میں 64 ہتھیار ، گولڑہ شریف 69 ، سبزی منڈی 70 ، انڈسٹریل ایریا 94 ، شالیمار 54 ، مارگلہ 112 ، کوہسار 93 ، آبپارہ 123 ، سیکرٹریٹ 68 ، شہزاد ٹائون 76 ، بنی گالہ 36 ،بہارہ کہو 54 ،رمنا 37 ،نیلور 43 ،کورال 47 ،لوہی بھیر 28 ،کھنہ 30 ،آئی 16 11 ،شمس کالونی 29 ،کراچی کمپنی 21 ،سہالہ 74 اور وویمن تھانہ میں 21 ہتھیار موجود ہیں۔