گوجرانوالہ: ملکی مفاد کے منافی تقریر کرنے کے مقدمہ میں الطاف حسین کے تاحیات وارنٹ گرفتاری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملکی مفاد کے منافی تقریر کرنے کے مقدمہ میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر2 میں تھانہ سبزی منڈی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، اس دوران فاضل عدالت کی جج بشری زمان نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے تاحیات وارنٹ جاری کر دئیے۔