مودی کشمیر بھول کر یمن مسئلہ اقوام متحدہ سے حل کرانا چاہتے ہیں: سعودی میڈیا
الریاض (این این آئی) ’’اوروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت‘‘ سعودی میڈیا نے دلچسپ تجزیئے میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی حکمران خود تو مظلوم اور نہتے کشمیروں پر ظلم ڈھا رہے ہیں اور مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار نہیں جبکہ یمن مسئلے کے حل کے لیے مودی سرکار نے اقوام متحدہ کو بیچ میں لاکھڑا کیا ہے اورکہا ہے یمن کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 کی روشنی کے مطابق حل کیا جائے، سعودی ٹی وی پر کیے تجزیئے میں کہا گیا بھارتی حکمراں جماعت انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارت میں بھی مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں، ایسے میں بھارتی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا سے ملاقات میں کہا یمن کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ سعودی ٹی وی پر کیے تبصرے میں کہا گیا مودی کو اتنا ہی شوق ہے تو 68سال سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو پہلے حل کرنے میں کردار ادا کریں اور وہ بھی قوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔