اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیورو کریٹس کی ترقیاں کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلہ کیخلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیورو کریٹس کی ترقیاں کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پیر کے روز وفاق کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا آفس میمورنڈم عدالت میں پیش کیا فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔