تاحیات نااہلی‘ عدالتی فیصلہ کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے مشرف کی عوامی عہدہ کیلئے تاحیات نااہل قرار دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف مشرف کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ مشرف کی جانب سے قمر افضل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کوشش کے باوجود ان کا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے اس لئے مقدمہ کی مزید سماعت کچھ وقت کیلئے ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت ملتوی نہیں کی جا سکتی ہے، اپنے موکل سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں، تاہم بعد ازاں فاضل وکیل کی جانب سے کوشش کے باوجود اپنے موکل سے رابطہ نہ ہونے پر، عدالت نے اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکر تے ہوئے اسکی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔