پانامہ لیکس کے انکشافات تحریک انصاف کے رہنما نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں کی بیرون ملک کمپنیوں کے انکشاف اور سیاستدانوں کے مبینہ طور پر کالا دھن چھپانے کے خلاف رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما گوہر نواز سندھو نے پانامہ لیکس کو بنیاد بنا کر آئینی درخواست دائر کی ہے۔ جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ پانامہ پیپرز کی لیکس سے ثابت ہوگیا کہ ملکی سیاستدانوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے قائم کیے ہیں۔ جس میں وزیر اعظم کی فیملی کے افراد کے نام آئے ہیں۔ انہیں اور دیگر سیاستدانوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔