انتہا پسند ہندو تنظیم کی دھمکیاں ، نئی دہلی میں غلام علی کی فلم کے لئے ہونیوالی تقریب منسوخ
نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار غلام علی ایک بار پھر انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آگئے۔ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا نے غلام علی کی فلم کے میوزک لانچ کی آج ہونے والی تقریب روکنے کی دھمکی دی جس کے بعد فلم ’گھر واپسی‘ کے میوزک کو لانچ کرنے کی تقریب منسوخ کردی گئی۔ واضح رہے اس فلم میں غلام علی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاس نے بتایا کہ ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے انہیں فون کرکے فلم میں پاکستانی گلوکار کو کاسٹ کرنے پر تقریب روکنے کی دھمکی دی جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرکے وشنو گپتا کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ واضح رہے کہ فلم کے میوزک لانچنگ کی تقریب اس سے قبل جنوری میں ہونا تھی مگر اسے شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔