• news

کامونکے: ریلوے لائن عبور کرتے ٹرین کی زد میں آ کر 2کمسن بھائی جاں بحق

کامونکے(نامہ نگار) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 2کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام عبداللہ روڈ محلہ نور اسلام کے رہائشی لطیف مہر کے بیٹے 11سالہ عدیل اور 9سالہ انیس ٹیوشن پڑھ کر ریلوے انڈر پاس کے نزدیک لائن عبور کررہے تھے کہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئے۔کچھ دیر قبل ہنسی خوشی گھر سے ٹیوشن جانے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر غمزدہ والدین پر صدموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

ای پیپر-دی نیشن