پاکستان جسٹس پارٹی 21 اپریل کوانٹرا پارٹی الیکشن کرائے گی
لاہور (اے پی پی )پاکستان جسٹس پارٹی 21 اپریل کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گی۔ پاکستان جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک منصف اعوان نے اعلان کیا ہے کہ 16 اپریل کو پاکستان جسٹس پارٹی کے تمام عہدے ختم ہو جائیں گے اور 9 اپریل سے لیکر 16 اپریل تک نئی ممبر سازی کی جائے گی، ملک منصف اعوان کے مطابق نئی ممبرشپ لے کر کوئی بھی کسی بھی عہدے کے لئے الیکشن لڑ سکتا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے جسٹس(ر) خضر حیات کو الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے ۔