• news

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو پرائیویٹ کمپلین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ درخواست ابتدائی دلائل پر ہی خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن