• news

لورالائی،کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے سے ایک شخص جاں بحق، 7 بیہوش

لورالائی (آئی این پی ) لورالائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ایک کارکن جاں بحق جبکہ 7 بے ہوش ہو گئے۔ کان سے کوئلہ نکالنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران اچانک زہریلی گیس اکٹھی ہونے سے کارکن رحمت اللہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 کان کن تاج محمد، عزیزاللہ، عبدالحکیم، روح اللہ، صدیق اللہ، آدم خان اور اللہ دین بے ہوش ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن