• news

ہائیکورٹ : بچے کی ولدیت کے تعین کیلئے ڈی این اے کی درخواست مسترد ‘50 ہزار جرمانہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچے کی ولدیت کے تعین کے لیے ڈی این اے کرانے کی درخواست مسترد کردی اور ڈی این اے کرانے والے باپ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار زوہیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار زوہیب نے بچے کو اپنا تسلیم کرنے کے بعد ماتحت عدالت میں زیر سماعت خرچے کے کیس کو التواء کا شکار کرنے کے لیے ایسی درخواست دے دی۔ عدالت نے افسوس کا اظہار کیا کہ درخواست گزار زوہیب نے بغیر سوچے آسانی سے اپنی ہی سابقہ بیوی کے خلاف درخواست دی اور درخواست گزار نے یہ بھی نہ سوچا کہ اسکا بیٹا اس الزام کے ساتھ معاشرے میں کیسے رہے گا۔ عدالت نے درخواست مسترد کر دی اور ڈی این اے کرانے والے باپ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن