• news

فیصل آباد، جھنگ: شادی شدہ خاتون اور بچے سے زیادتی ‘نو عمر لڑکے نے کوشش ناکام بنا دی

فیصل آباد+ جھنگ ( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار ) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ نو عمر لڑکے نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے چک 616گ ب کے امتیاز حسین کی بیوی پارس کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران اوباش نوجوان ظہور نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگیا ‘تھانہ سمن آباد علاقہ مظفر کالونی میں شہزاد انجم کا نو عمر بیٹا کھیتوں سے گھر آ رہا تھا کہ ملزم عارف نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچے کے شور پر ملزم فرا ر ہوگیا۔ جھنگ کے موضع قائم بھروانہ اصغر علی کے 13 سالہ بیٹے آصف کو اوباش اسلم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن