• news

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 5 افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 5 افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا یوٹیلیٹی سٹورز کے نئے ایم ڈی گلزار شاہ نے زونل منیجرز کی کانفرنس میں ادارے کی گرتی ہوئی سیلز کا نوٹس لیا اور ہدایت کی ہے کہ گرتی ہوئی فروخت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے ایم ڈی گلزار شاہ نے منصب کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد نئے جنرل منیجر مسعود عالم نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ مسعود عالم نیازی کو ادارے کے بورڈ نے منصب سے ہٹایا تھا تاہم بورڈ اور اسوقت کے انتظامیہ کے درمیان چپقلش کی وجہ سے مسعود عالم نیازی منصب پر قائم رہے اور بدستور کام کر رہے تھے۔ جنرل منیجر سردار محمد خان اور جنرل منیجر ملک اشفاق کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن