غیرملکی اکائونٹ میں میرا ایک ڈالر ثابت ہو جائے سزا کیلئے تیار ہوں: ایاز صادق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والوں کو عدالت کو سخت سزا دینی چاہئے۔ کوئی میرا ایک پائونڈ ایک ڈالر کسی غیرملکی اکائونٹ میں ثابت کر دے جو چور کی سزا وہ میری سزا، سپیکر قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے مکمل ہونے والے تعمیراتی کاموں کے اچانک معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔