• news

سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دیگا: صدر ممنون

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+ ایجنسیاں) صدر ممنون حسین نے سعودی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ صدر نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی انفراسٹرکچر اور زراعت لائیو سٹاک کے شہری ہیں سرمایہ کاری کریں۔ صدر گزشتہ روز سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ بن محمد ابراہیم الشیخ کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے شاہی خاندان کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب عقیدے‘ تاریخ ثقافت اور روحانی رشتوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک عالمی علاقائی اور اسلامی ملکوں کے مسائل پر یکساں م¶قف رکھتے ہیں اور ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی مجلس شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ بن محمد ابراہیم الشیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے بجٹ خسارہ آٹھ فیصد سے کم ہوکر 4.4فیصد رہا گیا ہے نوجوان پارلیمنٹرینز بدعنوانی کیخلاف جہاد کریں۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ینگ پارلیمنٹرینز کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ نوجوان پارلیمنٹرینز محنت سے پارلیمانی تجربہ حاصل کریں نوجوان پارلیمنٹرینز بدعنوانی کیخلاف جہاد کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے آمریت نے ہمیشہ مسائل میںاضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کرنیوالے عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا، کرپشن کیخلاف ہر ممکن اقدام اٹھا ر ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن