وی آئی پیز کونشانہ بنایا جا سکتا ہے: خفیہ ادارے نے سخت سکیورٹی کی ہدایت کر دی
لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب میں دہشتگردوں کیطرف سے وی آئی پی افراد کو ٹارگٹ کرنے کے خفیہ اداروں نے اطلاعات دے دی ہیں جس کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی کا از سر نو جائیزہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیروں اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کو اپنی موومنٹ محدود کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔