بجلی چوری پکڑنے پر لیسکو ٹیم پر تشدد یرغمال بنا لیا گیا، پولیس نے رہائی دلائی
فیروزوالا (نامہ نگار) رچنا ٹائون لیسکو ٹیم نے کالر میں چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی۔ ٹرانسفارمر اتار لیا، اس دوران صارف بشیر احمد اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے رہائی دلائی۔