• news

ڈیفنس اور شاہدرہ میں ٹریفک حادثات، 2 افراد ہلاک

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس اور شاہدرہ میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ ڈی ایچ اے روڈ کے پر 25سالہ وقار اور اس کا کزن کاشف موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وقار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ کاشف شدید زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور کار بھگا کر لے گیا۔دریں اثناء شاہدرہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ رکشہ سوار سکول کا ملازم سیف الرحمن ہلاک ہوگیا اور چھ افراد قدیر، تنویر وغیرہ زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن