• news

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا‘ پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھانے کیلئے خورشید شاہ‘ شاہ محمود کا رابطہ‘ پی ٹی آئی عوامی مسلم لیگ نے تحاریک التوا جمع کرا دیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+ ایجنسیاں) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔31 ویں سیشن کے شیڈولز اور ایجنڈا کی منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے۔ عمران خان پانامہ پیپرز کے انکشافات کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کے خاندان پر پانامہ پیپرز میں لگنے والے الزامات کا جواب دیا جائے گا۔ ادھر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پانامہ لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف اور عوامی لیگ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تحاریک التواء بھی جمع کرا دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن