• news

جعلی ساو تھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے ملک کی بدنامی ہوئی:طارق پرویز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویز نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نام نہاد باڈی نے جعلی ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرا کے ملک کی بدنامی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی، پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب تحقیقات کرائے۔ ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ چار ممالک سے کم نہیں ہو سکتی ہے۔چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ نیپال سے دو کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن