• news

آزاد کشمیر کے سابق وزیر ایس ایم شاہ ساتھےوں سمےت تحرےک انصاف مےں شامل

اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیرپی ٹی آئی کے صدر بےرسٹر سلطان محمود چودھری کی جارحانہ باﺅلنگ جاری۔ پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر، علماءمشائخ کے سابق چیئرمین ویلی 3 سے سابق ممبر اسمبلی ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔اس موقع پر ایس ایم شاہ نے کہا کہ میں جب سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بنی ہے ذہنی طور پر کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو چکا تھا لیکن میں وزیر اعظم کو مہاجرین کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتا تھا کیونکہ جس طرح بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے دور حکومت میں مہاجرین کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے اور مہاجرین کے حقوق کی بنیاد رکھی، وہ تاریخی دور حکومت تھا، لیکن بعد میں آنیوالی حکومتوں اور موجود حکومت نے مہاجرین کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ ایس ایم شاہ کی شمولیت سے یہ ثابت ہو گیا کہ کوئی شریف آدمی اب پیپلز پارٹی میں نہیں رہنا چاہتا۔
بیرسٹر سلطان محمود

ای پیپر-دی نیشن