تھنک ٹینک سٹیزن کونسل کے زیراہتمام سیمینار آج ہمدرد سنٹر میں ہو گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) تھنک ٹینک سٹیزن کونسل آف پاکستان کے زیراہتمام سیمینار ’’پاکستان ایک اسلامی، حقیقی جمہوری اور جدید فلاحی مملکت کیسے بنے‘‘ آج ساڑھے تین بجے سہ پہر ہمدرد سٹیزن کونسل رانا امیر احمد خان منعقد ہو گا۔ مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ میاں اللہ نواز ہوں گے جبکہ مقررین میں مجیب الرحمن، ڈاکٹر رفیق احمد، سید فیروز شاہ گیلانی، قیوم نظام، الطاف قمر اور پروفیسر محمد حنیف شاہد شامل ہیں۔