• news

وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیٹ لائف انشورنس کی تنظیم نو، کریڈٹ بیورو ایکٹ میں تبدیلی کے آرڈیننس جاری

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تنظیم نو اور کریڈیٹ بیورو ایکٹ کی دفعہ 15میں تبدیلی کا آرڈیننس جاری کردیئے گئے۔ نواز شریف کی ایڈوائس پر دو آرڈیننس جاری کر دیئے گئے۔ان میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تنظیم نو کا آرڈیننس مجریہ 2016 اور کریڈیٹ بیورو ایکٹ کی دفعہ 15میں تبدیلی کا آرڈیننس شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن