• news

عمرانیات کی کتاب میں بلوچ قوم کیخلاف مواد، چیئرمین ایچ ای سی، وزارت کیڈ اور دیگر سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) عمرانیات کی کتاب میں بلوچ قوم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیخلاف دائرکیس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن، وزارت کیڈ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سوشیالوجی کی ایف اے اور بی اے کی کتاب میں بلوچ قوم کو غیر مہذب قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کو نصاب سے خارج کیا جائے اور اس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن