• news

متحدہ کیلئے ’’را‘‘ کی فنڈنگ، سرفراز مرچنٹ سے تحقیقات کی رپورٹ نثار کو پیش

اسلام آباد+لندن (آئی این پی+این این آئی) ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کو ’’را‘‘ فنڈنگ کیس اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر مرکزی گواہ برطانوی تاجر سرفراز مرچنٹ سے تحقیقات کی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کر دی۔ اس حوالے سے ایک سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں رپورٹ مل گئی وہ اس رپورٹ کو مکمل پڑھیں گے، اس کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ گزشتہ دنوں پاکستان آئے تھے اور انہوں نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سرفراز مرچنٹ کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز مرچنٹ پاکستان میں ایف آئی اے کے سامنے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد لندن گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن