پشاور: مخالفین کے گھر پر بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ ریگی شاہی بالا میں سابقہ دشمنی کی بنا پر ملزمان نے اپنے مخالفین کے گھر پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نسیمہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ ریگی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے چچا مالکے اپنے دو بیٹوں امین جان اور عابد جان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر ان کے گھر میں دیسی ساختہ بم پھینک دیا جو صحن میں گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔