• news

ڈاکٹروں نے مشرف کو فوری امریکہ یا برطانیہ میں علاج کا مشورہ دیا ہے: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف کو ان کے دبئی میں معالجین نے فوری طور پر امریکہ یا برطانیہ میں علاج کا مشورہ دیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ علاج میں مزید تاخیر خدانخواستہ نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لئے پرویز مشرف فوری طورپر امریکہ یا برطانیہ سے علاج کروائیں۔ پرویز مشرف قومی دولت باہر لے کر نہیں گئے بلکہ لاکھوں ڈالرز باہر سے کما کر پاکستان لائے ہیں۔ پوری دنیا میں نہ تو ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی انہوں نے کالے دھن سے اثاثے بنائے۔ اگر کوئی ان کے نام پر بیرون ملک بینک اکائونٹس یا غیرقانونی اثاثے ثابت کرے تو وہ اثاثے اس کے نام کر دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن