• news

حملے کے اصل مجرم پیچھے بیٹھے ہیں، ملزم کی گرفتاری پر حکومت کا شکرگزار ہوں: جنید جمشید

اسلام آباد (این این آئی) جنید جمشید نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے شکر گزار ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ عدالت نے ان پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کا راہداری ریمانڈ دیا۔ جنید جمشید نے کہا کہ واقعہ کے اصل مجرم پیچھے بیٹھے ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے تاہم گرفتار شخص حملہ آوروں میں سے تھا۔ جنید جمشید نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ سکیورٹی نہیں رکھتے اور صرف دعا مانگ کر گھر سے نکلتے ہیں تاہم انہیں اپنے ساتھ سکیورٹی رکھنی چاہئے۔
جنید جمشید

ای پیپر-دی نیشن