• news

ممبئی میں آئی پی ایل کے نویں سیزن کا آغاز

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں سیزن کا ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا ۔پہلا میچ آج ممبئی انڈینز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم گجرات لائنز کے درمیان ہوگا۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے مقابلے میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جائیں گے۔اس بار آئی پی ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، نئے ترانوں، گانوں، نعروں اور موسیقی سے ٹورنامنٹ کے اور جوش و جذبے سے پر ہونے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن