یونائیڈڈانشورنس کمپنی نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (پ ر) انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنا منٹ کھیلا گیا۔ لاہور زون کی دی یونائیڈڈ انشورنس کمپنی اور کراچی زون کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل کراچی میں ہوا۔دی یونائیڈڈ انشورنس کمپنی نے 10اوورز میںایک سو بیس رنز کا ہدف دیا۔ آدم جی لائف انشورنس کمپنی دس اوورز میں صرف چھیالیس سکور بنا سکی۔گروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہد نے ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا۔