لاہور جونیئر فٹبال کپ کا پہلا مرحلہ مکمل انڈر 18 ٹائٹل پینٹم کلب کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) لاہور جونیئر فٹبال کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پہلا فائنل انڈر18 کا پینٹم فٹبال کلب اور یونیورسٹی کالج لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پینٹم فٹبال کلب نے 2 کے مقابلے پانچ گول سے ہرایا۔ انڈر 16 کے فائنل میں سیلنٹ اسیشن نے بیکن ہاوس گارڈن ٹاون کو 4-2 سے ہرایا۔ دونوں فاتح ٹیموں نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پنجاب جونیئر سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حامد نیاز کے مطابق دوسرے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔