• news

یمن : حکومت کے وفاداروں اور باغیوں میں جھڑپ‘ بارہ جنگجو مارے گئے

ماریب (اے ایف پی) یمن کے دارالحکومت صنعا کے وسطی صوبے ماریب میں وفاداروں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 جنگجو مارے گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق 7 حکومت کے حامی اور 5 باغی ہلاک ہوئے۔ اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز جائے وقوعہ پر سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں نے علاقے میں پروازیں کیں لیکن کوئی میزائل نہیں چھوڑا گیا۔ یمن میں جنگ بندی کا عمل اتوار کی رات کو شروع ہوگا۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ 2015ءسے اب تک یمن تنازعہ میں 6300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آدھی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
یمن

ای پیپر-دی نیشن