ڈپٹی سپیکر کی پنجاب اسمبلی میں زیر تعمیر مسجد کیلئے ”ایوان“ میں چندہ کی اپیل
لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کی نئی زیر تعمیر عمارت سے ملحقہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار علی گورچانی نے وقفہ سوالات کے بعد پوائنٹ آف آرڈر سے پہلے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی کو بتایا کہ اسمبلی میں زیر تعمیر مسجد کی چھت بھی مکمل ہو چکی ہے اور ماشاءاللہ بہت خوبصورت مسجد تعمیر ہو رہی ہے تاہم مسجد کا کچھ کام باقی ہے جس کیلئے آپ حضر ات سے چندہ کی اپیل ہے۔ یاد رہے سردار شیر علی گورچانی مسجد کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
چندہ/ اپیل