• news

ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، 40 ڈالر بیرل سے بڑھ گئیں

سنگاپور (این این آئی) ایشیائی منڈیوں میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ نوٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک خام تیل کی پیداوار کو ایک حد تک لانے کیلئے مذاکرات کرنیوالے ہیں۔ 17 اپریل کو دوحہ میں ہونے والی اس میٹنگ میں روس، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں استحکام اور تیل کی یومیہ پیداواری حد کا تعین کرنا ہو گا۔ برینٹ نارتھ سی کا خام تیل 40 ڈالر بیرل سے بڑھ گیا۔
تیل قیمت

ای پیپر-دی نیشن