مغربی کنارا: اسرائیلی فوج نے تمام زیرتعمیر فلسطینی عمارتیں گرا دیں
بیت المقدس (آن لائن) اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بڑی تعداد میں فلسطینی عمارتی ڈھانچوں کو گرا دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے قبضہ نائیلین میں واقع پندرہ فلسطینی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بیروزگار بھی ہو گئے اسرائیلی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک پولٹری فارم بھی گرا دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ڈھانچے گرانے کے بعد علاقے کو ملٹری زون قرار دیتے ہوئے اس کا محاصرہ کر لیا۔
فلسطینی عمارتیں