• news

یوسف رضا گیلانی کی پیرس میں سیکرٹری جنرل کونسل آف یورپ سے ملاقات

پیرس (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں پیرس میں کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل مسٹر ٹور بجان جاگلینڈ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اورجنوبی ایشیا میں امن اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر جاگلینڈ نے پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جاری کوششوں کی تعریف کی انہوں نے دہشت گردی کیخلاف یوسف رضا گیلانی کے اپنے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل نے کہا پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور اقتدار میں جمہوریت برقرار رکھنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ مسٹر جاگلینڈ جو اپنے ملک ناروے میں خود بھی وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں نے پاکستان میں امن اور استحکام جاری رہنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ناروے اس حوالے سے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا پر امن اور مضبوط جنوبی ایشیا کیلئے خوشحالی اور مستحکم پاکستان ضروری ہے۔
یوسف گیلانی

ای پیپر-دی نیشن