• news

پاکستانی سفیر کی بحرین کے وزیر داخلہ سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بحرین (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت داخلہ آمد پر پاکستانی سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ شیخ راشد الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان سے محبت دل میں بستی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور بحرین کی وزارت داخلہ کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جاوید ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن