• news

برسلز حملوں کے وقت وہاں موجود تھا عبرینی کا اعتراف‘ مزید گرفتاریاں

برسلز (اے پی پی) بیلجیئم فیڈرل پراسیکیوٹر دفتر نے 22 مارچ کو ہونے والے برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید کئی افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ پیرس حملوں کے گرفتار مشتبہ ملزم محمد عبرینی پر دہشت گردی اور قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق محمد عبرینی کو ایک روز قبل برسلز سے گرفتار کیا گیا تھا۔کارروائی کے دوران 5 مشتبہ ملزمان گرفتار کئے گئے تھے۔ بیلجیئم میں فیڈرل استغاثہ کے مطابق جمعے کو برسلز سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد نے تسلیم کیا ہے کہ وہ برسلز ائرپورٹ پر خود کش بمباروں کے ہمراہ ٹوپی میں دکھائی دینے والا شخص ہے عبرینی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ 22 مارچ کو ہونے والے حملوں کے وقت وہاں موجود تھا۔

برسلز

گرفتاریاں

ای پیپر-دی نیشن