عراق میں امریکی اتحاد کی بمباری میں شدت پسند تنظیم داعش کے 23 ارکان ہلاک
بغداد (اے پی پی) عراق میں امریکی اتحاد کی بمباری کے نتیجہ میں شدت پسند تنظیم داعش کے 23 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے مغربی صوبہ الانبار میں کارروائی کی جس کے دوران 17 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح صوبہ صلاح الدین میں کارروائی کے دوران 6 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔