پانامہ دستاویزات نا قابل تردید ہیں: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے جھوٹ حکمران خاندان کورسوائی اورجگ ہنسائی سے نہیں بچاسکتے ۔ پانامہ دستاویزات ناقابل تردید ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت پرحملے کرنے کی بجائے حکمران خاندان اپنے اثاثوں کاحساب دے ۔اگر بھارت میں تحقیقات شروع ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں۔