عمران جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عامران خان پاکستان میں جمہوریت اور جمہور کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام ان کے ساتھ ہیں۔ کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔ کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو لوٹا ہے۔ ان کا احتساب ہرحال میں ہونا چاہئے۔ ایسے سیاستدان جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں تحریک انصاف ہر محاذ پر ان کا محاسبہ کرے گی۔