• news

پانامہ لیکس نے مفاد پرست ٹولہ کا بھانڈا پھوڑ دیا: عبدالغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پانامہ لیکس نے مفاد پرست ٹولے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ حکمران اور سیاستدان مل کر ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، غریب عوام کا خون نچوڑ کر سیاستدان اپنی نسلیں محفوظ کرنے میں لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’محنت کی کمائی‘‘ کو چھپا کر رکھنے کا جواز نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن